ایم پی کھنڈیلوال نے چاندنی چوک اور کھاری باولی علاقہ کا معائنہ کیا

تاثیر  ۱۲  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 ستمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے جمعرات کو اپنے پارلیمانی حلقہ میں چاندنی چوک، بھاگیرتھ پلیس، فاونٹین، نیو روڈ، دنگل میدان، ریلوے اسٹیشن روڈ، چرچ مشن روڈ اور کھاری باولی کا معائنہ کیا۔ کھنڈیلوال کے اس دورے کا مقصد مقامی باشندوں اور تاجروں کو درپیش شہری چیلنجوں کو حل کرنا ہے۔
پروین کھنڈیلوال نے اپنے پارلیمانی حلقہ میں موجود مختلف مسائل کا جائزہ لیا، جیسے کہ تجاوزات، گڑھے، صفائی کا ناقص انتظام اور پانی جمع ہونا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے عوامی مقامات کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر گندگی، گڑھے اور ناجائز تجاوزات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ ان کی فوری اصلاح کی ضرورت ہے۔