تاثیر ۱۳ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 13 ستمبر: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے جمعہ کے روز ڈوڈہ میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ کا باضابطہ آغاز ہوا، جس میں چھ ہزار سے زائد ملازمین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یہ سہولت ان ملازمین کو فراہم کی گئی ہے جو انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہیں تاکہ وہ بلا روک ٹوک جمہوری عمل میں حصہ لے سکیں۔
ضلع الیکشن افسر، ہرویندر سنگھ نے ووٹنگ کے عمل کے کامیاب انعقاد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر انتخابی حلقے میں تین کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، اور ملازمین با آسانی اور بغیر کسی مشکل کے اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں۔