اوقاف کا تحفظ ہر حال میں ضروری ہے : احمد حسین قاسمی

تاثیر  ۱۱  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جے پی سی کو اپنی رائے فرض سمجھ کر جلد بھیجیں : ارشد رحمانی
دربھنگہ(فضا امام) 11 ستمبر:-اوقاف کا مسئلہ خالص شریعت اور مسلم پرسنل لا سے تعلق رکھتا ہے اس میں کسی کی جانب سے کسی بھی طرح کی مداخلت ہر گز برداشت نہیں کی جا سکتی، یہ باتیں مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے سریا رتنپورہ ہنومان نگر دربھنگہ میں منعقد پروگرام میں کہیں، موصوف نے کہا کہ جس دن پارلیمنٹ میں اوقاف ترمیمی بل پیش کیا گیا اسی دن سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ اور دوسری ملی تنظیموں کے ذمّہ داران اس کے خلاف مختلف سطح پر کام کر رہے ہیں اور اسی تعلق سے پٹنہ کے باپو سبھا گار میں 15/ستمبر کو تحفظ اوقاف کانفرنس رکھی گئی ہے جس میں آپ حضرات کو بھی شریک ہونا ہے اور اس بات کے لیے تیار رہنا ہے کہ ہر حال میں اوقاف کا تحفظ کیا جائے گا، ہمارے قائدین مسلم پرسنل لا بورڈ کا عزم ہے کہ اگر ضرورت پڑے گی تو قانون کے دائرے میں رہ کر خاموش احتجاج کیا جائے گا، ہماری زمہ داری ہے کہ ہم دعا بھی کریں کہ اللّٰہ تعالیٰ حکمران جماعت کے قلوب کو اسلام کا گرویدہ بنا دے اور اس بل کی واپسی کے راستے ہموار کردے۔مفتی ارشد علی رحمانی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ نے اپنے خطاب میں کہا آپ کے علم میں ہے کہ اس وقت ملک کی بر سر اقتدار جماعت حکمرانی کے نشے میں چور ہو کر کسی بھی طرح اوقاف ترمیمی بل 2024ء کو منظور کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اسی لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے عام لوگوں سے رائے طلب کیا ہے اور اس کے لئے بہت محدود وقت دیا ہے ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مشورہ کے مطابق حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی ہدایت پر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے مسلمانوں کو اس طرف متوجہ کر رہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو اپنی رائے بھیجیں۔اس کے لئے لنک بھی تیار کیا گیا ہے اور QR code بھی تیار کیا گیا ہے ، آپ سے گزارش ہے کہ اس کو فرض سمجھ کر اپنی رائے ضرور بھیجیں اور گھر گھر جا کر ہر فرد کی طرف سے ایک میل بناکر رائے بھیجیں، موصوف نے مزید کہا کہ اگر ہم لوگ غفلت میں پڑے رہے تو ہماری مسجدیں مدرسے عیدگاہیں اور وقف کی دیگر جائیداد محفوظ نہیں رہ سکیں گے اور ہماری آنے والی نسلیں ہمیں کوسےگی، موصوف نے کہا کہ ہماری دینی اور ملی ذمّہ داری ہے کہ ہم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور امارت شرعیہ کے ذمّہ داران اور قائدین کی آواز پر لبیک کہیں اور ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار رہیں. مولانا لطیف الرحمٰن مظاہری نے کہا کہ ہم لوگ ہمیشہ اپنے قائدین کی آواز پر کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی جب کبھی آواز دی جائے گی ہم پوری قوت کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔تنظیم امارت شرعیہ ہنومان نگر بلاک کے صدر محامد حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ پوری قوت کے ساتھ وقف ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں اور اس کی واپسی تک حضرت امیر شریعت کی ہدایت کے مطابق تحریک جاری رکھیں گے۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مولانا أحمدحسن امام جامع مسجد رتنپورہ مولانا نوشاد صاحب امام مدینہ مسجد رتنپورہ مولانا محمد شاہد صاحب امام مسجد تقو ی رتنپورہ حافظ جمیل صاحب امام مسجد بلال رتنپورہ مولانا اعجاز احمدصاحب امام مسجد زکریا رتنپورہ مولاناسعیدالرحمن صاحب رزیق احمد صاحب قاری زبیر احمد صاحب قاری حمید الرحمن صاحب امام مسجد تھرما امام مسجد سریاآل حسن صاحب وسیل احمد صاحب عمیر صاحب انجینیر ساجد صاحب شاکر صاحب سریاوغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔