دریگاؤں مڈل اسکول ٹیچر ستیندر سکسریا کے ریٹائرمنٹ پر دیا گیا اعزازیہ و الوداعیہ

تاثیر  ۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) اسکول ٹیچر مسٹر ستیندر پرساد سکسریا کی ریٹائرمنٹ کے بعد روہتاس ضلع کے دریگاؤں مڈل اسکول کے احاطہ میں ایک اعزازی اور الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت اسکول کے ہیڈ ماسٹر سنیل کمار سنگھ نے کی، اسٹیج کی نظامت استاد اتم پرکاش پانڈے نے کی ۔ مذکورہ رنگا رنگ پروگرام کے مہمان خصوصی مڈل اسکول کارسروا کے پرنسپل جناب نند کمار روی کے علاوہ کلسٹر ٹیچر اور دیگر معززین موجود تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل مسٹر سنیل کمار سنگھ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے اسکولوں کے تعلیمی ماحول میں متوقع بہتری آتی ہے اور اساتذہ میں بھی فخر کا احساس ہوتا ہے ۔ ریٹائرڈ ٹیچر ستیندر پرساد نے کہا کہ مجھے اسکول فیملی کی طرف سے جو محبت اور تعاون ملا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ یہ روایت مستقبل میں بھی اسکول کے سینئر ٹیچر انوج کمار سنگھ کے ساتھ بھی جاری رہیگی ۔ مزکورہ پروگرام میں سنیتا کماری، سروج کمار شرما، رماکانت کمار، منکالی کماری، اندو کماری، انو کماری، آلمبالا کماری، نرملا کماری، شری رام چیرو، دیویندر پرتاپ، اتم کمار رام اور درجنوں اساتذہ اور طلبہ اس پروگرام کا حصہ بنے ۔