ضلع اردو مباحثہ مسابقہ پروگرام میں عائشہ شاہد کو تیسرا مقام

تاثیر  ۷  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ(فضا امام) 7 ستمبر:- اردو ڈائریکٹوریٹ کیبنٹ سیکریٹیریٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بہار کے زیر اہتمام ضلع سطح پہ اردو زبان کے فروغ کے لیے ریاستی اسکیم کے تحت ضلع اردو زبان سیل دربھنگہ کی جانب سے آڈیٹوریم دربھنگہ میں مباحثہ مسابقہ کا انعقاد کیا گیا- مباحثہ مسابقہ پروگرام میں دربھنگہ ضلع کے کئ اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں 2+ حجن بیگم صغری حسن میموریل اردو گرلز ہائی اسکول کی درجہ دہم کی طالبہ عائشہ شاہد نے تیسرا مقام حاصل کیا- اس موقع پہ عائشہ شاہد کو ضلع فلاح افیسر آلوک کمار کے ہاتھوں مڈل و سند سے نوازا گیا- اس پروگرام میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر چتر گپت کمار ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ستیندر پرساد ڈسٹرکٹ ویلفیئر افیسر آلوک کمار کے علاوہ ججوں کی ٹیم میں ڈاکٹر منور عالم راہی و محترمہ ڈاکٹر زیبہ پروین نے پروگرام کو چار چاند لگایا- عائشہ شاہد کی کامیابی پہ ضلع اقلیتی فلاح افیسر آنند کمار صغری اسکول کے صدر نیاز احمد ریٹائرڈ اے ڈی ایم سیکرٹری پروفیسر شاکر خلیق جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر احمد نسیم ارزو ڈائریکٹر الہلال ہاسپٹل ہیڈ مسٹریس محترمہ حنا فردوس قاضی شہر محترم ارشد رحمانی معھد الطیبات کے بانی مفتی افتاب غازی ایڈووکٹ محمد ضیاء اللہ ایڈووکٹ ذاکر حسین شمشاد نور نفیس الحق رنکو وارڈ کونسلر ڈاکٹر شاہد حسین ڈاکٹر وعیظ اکرم تنویر امام سعید انور جاوید انور تنویر عالم مظفر عالم وحاجی اظہار اشرف نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیا وہی ایڈووکٹ شاید اطہر نے کہا کہ یہ اس کی والدہ محترمہ سنجیدہ فیض اور صغری اسکول کی تربیت و تعلیم کی وجہ سے یہ مقام حاصل کیا- اس کے لیے میں ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی نگرانی کی وجہ سے میری بیٹی عائشہ شاہد کامیاب ہوئی۔