تاثیر ۷ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 7 ستمبر:بہار کے دوروزہ دورہ پر پہنچے بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے ہفتہ کے روز پٹنہ صاحب گرودوارہ میں پوجا کی۔
نڈا صبح سب سے پہلے گرودوارہ پہنچے ، جہاں انہوں نے گرو مہاراج کا درشن کیا۔ گرودوارہ انتظامیہ نے انہیں سروپا تحفہ میں دیا۔ نڈا کے ساتھ اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو ، نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا ، رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے بھی گرودوارہ میں پوجا کی۔
جے پی نڈا کا آج پٹنہ ، دربھنگہ اور مظفر پور میں پروگرام ہے۔ جے پی نڈا پٹنہ سٹی کیخواجے کلاں میں پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ پی ایم سی ایچ کا معائنہ کریں گے۔ وہ دربھنگہ کے شوبھن میں بنائے جانے والے ایمس کا معائنہ کے لیے وہاں جائیں گے۔ اس کے بعد وہ مظفر پور کے ایس کے ایم سی ایچ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ کینسر انسٹی ٹیوٹ اور پیکو انسینٹیو یونٹ کا معائنہ کریں گے اور اسپتال میں سپر اسپیشلٹی بلاک کا بھی افتتاح کریں گے۔