مرکزی وزیر گری راج کو پاکستان سے آئی جان سے مارنے کی دھمکی

تاثیر  ۲۷  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 27 ستمبر:مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ گر ی راج کے نمائندہ رہے امریندر کمار امر کے موبائل پر جمعہ کے روزفو ن پر یہ دھمکی دی گئی ہے۔ اس کو لیکر بیگوسرائے میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔
امریندر کمار امر شکایت درخواست میں کہا ہے کہ ان کو پاکستانی نمبر سے کال کرکے گری راج سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جمعہ کی صبح 11:28 پر ان کے موبائل پر یہ کال ا?یا۔ اس کے بعد انہوں نے بیگوسرائے کے ڈی ایم اور ایس پی سے اس بارے میں تحریری شکایت کی ہے۔امر نے کہا کہ پاکستان کے نمبر سے کال کرکے مرکزی وزیر گری راج سنگھ اور مجھے گالیاں دی گئی۔ ساتھ ہی فون کرنے والے نے کہا کہ تم دونوں کا حشر برا ہوگا۔ نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ اس میں گری راج سنگھ کو جان سے مارنے کی بات کہی گئی ہے۔