تاثیر ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مہوا 20 ستمبر(ویشالی) حضرت مخدوم شاہ بابا کا 64واں عرس مبارک بڑے تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔واضع ہو کہ حضرت موصوف کا مزار بھان بھورہا ،مہوا،ویشالی میں قدیم زمانے سے موجود ہے جہاں پہلی دفعہ غیر مسلموں کے ذریعہ 1960 میں چادر پوشی کے ساتھ فاتحہ خوانی سے عرس کا آغاز ہوا جس کا سلسلہ بدستور ہنوز جاری ہے ۔گزشتہ برس عرس کمیٹی نے “حضرت مخدوم شاہ ویلفیئر ٹرسٹ”نام سے رجسٹریشن کرا کر فلاحی و ملی کاموں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ٹرسٹ کے صدر محمد طاہر ،سکریٹری محمد یونس ،خازن محمد شعیب ،ممبران۔۔۔محمد سلیم،محمد مجیب ،محمد مختار ،محمد انور،محمد اسلام عرف بھولا،محمد طوفیل اور محمد حشمت رضا ہیں۔ٹرسٹ کے سربراہان میں مقامی مکھیاں پون سنگھ ،پنچایت سمیتی ڈاکٹر سندیشور،بیچن رائے، بھونیشور رائے،راجیو رائے،پپو سنگھ ،اوپیندر سنگھ ،اشوک پرساد برما،بگن پاسوان ،سنجے رام، ونے پاسوان ،سمبھو ساہ،ارون پنڈت،ڈاکٹر راجیش وغیرہم حضرت مخدوم شاہ بابا کے خاصے عقیدت مندوں میں ہیں جن کے زیر نگرانی عرس شریف نہایت شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے ۔ ہر سال 11 ربیع الأول کی صبح سے تمام رات عقیدت مندوں کے ذریعہ جن میں غیر مسلموں کی بڑی تعداد ہوتی ہے ،چادر پوشی کا سلسلہ چلتا ہے ۔رات کو نعتیہ قوالی کا بھی پروم ہوتا ہے ۔ یہ عرس ہندو۔مسلم ایکتا کا بہترین نمونہ پیش کرتا ہے۔