تاثیر ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جموہار سہسرام کے فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام فارماکو ویجیلنس ہفتہ کے تحت مختلف مقامات پر بیداری پروگرام منعقد کئے گئے ۔ اسی سلسلے میں آج نارائن میڈیکل کالج کے او پی ڈی ایریا میں شعبہ سے وابستہ اساتذہ اور طلباء نے لوگوں کو دوا کے مضر اثرات اور اس کے استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔ کہا گیا کہ یہ ہر صارف کی ذمہ داری ہے کہ دوا استعمال کرنے سے پہلے اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرے ۔ دوا کی تیاری اور استعمال کیلئے محفوظ وقت کا مشاہدہ کرنا ضروری ہے ۔ لوگوں کو دوا کے مضر اثرات کے بارے میں جاننا چاہئے اور اس کے مطابق اسکا استعمال کرنا چاہئے ۔ کسی بھی مسئلے کی صورت میں سبھی کو فوری طور پر متعلقہ شعبہ اور اپنے ڈاکٹر کو مطلع کرنا چاہئے، ایسا کرنے سے بروقت علاج دوا کے مضر اثرات کو کم کر مریض کو صحت بخش سکتا ہے ۔ اس پروگرام کے دوران شعبہ فارماکولوجی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سشما کماری، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ششی کلا کماری، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مکیش کمار اور ڈاکٹر ویبھو سریواستو کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ طلباء نے بیداری پروگرام کے انعقاد میں اپنا رول ادا کیا ۔