وراٹ کوہلی کی خراب فارم جاری، آٹھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچا ٹیسٹ اوسط

تاثیر  ۲۱  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 ستمبر: ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی طویل ترین فارمیٹ میں خراب فارم برقرار رہی کیونکہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔
کوہلی نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 6 اور 17 رن کا خراب اسکور بنایا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے حسن محمود کے آف اسٹمپ سے باہر گیند کھیلی جب کہ دوسری اننگز میں وہ ایل بی ڈبلیو آوٹ کے غلط فیصلے کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے ریویو نہیں لیا، حالانکہ ری پلے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گیند بلے سے ٹکرانے کے بعد پیڈ سے ٹکرائی۔