بہار میں ترقی چاہیے تو جن سوراج میں شامل ہونا ہی ہوگا : شاہد اطہر ایڈوکیٹ

تاثیر  ۲۸  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 28 ستمبر:- لازم توڑ سے یہ کہا جائے گا کہ اگر بہار میں ترقی کی سیاست کرنی ہے تو جن سوراج کا ساتھی بننا ہوگا. ازادی کے بعد کئی سالوں تک کانگرس کی سرکار سینٹرل اور بہار صوبہ میں رہی ہے اور پچھلے کئی سالوں سے بہار صوبہ میں راجد جدیو و مختلف دوسری پارٹیاں کی سرکار رہی لیکن جس طرح سے کانگرس کی سرکار میں یہاں کے لوگ دوسرے صوبے میں جا کر کام کر رہے تھے ٹھیک اسی طرح سے راجد جدیو کے سرکار میں بھی یہاں کے مزدور ‘ بے روزگار اور طالب علم دوسرے صوبے میں جا کر تعلیم حاصل اور کام و مزدوری کر رہے ہیں ـ جس کے لیے جن سوراج 10 ہزار سے 15 ہزار کے روزی روزگار کی گارنٹی دینے کا بات کر رہی ہے ـ یہ باتیں متھلانچل کے مشہور سماجی خدمت گار ایڈووکٹ شاہد اطہر نے جن سوراج دفتر میں پرشانت کشور جی کی موجودگی میں ممبرشپ حاصل کرنے کے بعد پریس ریلیز جاری کر کہا پرشانت کشور جی لگ بھگ پورے صوبہ بہار کا پیدل سفر کر کے اقلیتیوں بے روزگار نوجوانوں کو جگانے کا کام کیا ہے ـ جس کی وجہ کر کافی زیادہ تعداد میں لوگ روز بروز جن سوراج سے جڑنے کا کام کر رہے ہیں – شاہد اطہر نے کہا کہ کافی وقت تک پرشانت کشور جی نے ہم لوگوں کی بات پوری غور و فکر سے سنا پھر سننے کے بعد پرشانت کشور جی نے جن سوراج کی سوچ و پلاننگ کو کافی تفصیل سے ہم لوگ کو بتایا ـ شاہد اطہر نے کہا کہ 2025 میں جن سوراج حکومت میں ائے گی تبھی بہار کی ترقی ہوگی ـ وہیں شمشاد نور نے کہا کہ عوام اب جھوٹے و فریب لوگوں کے جال میں نہیں انے والی ہے ـ جس طرح سے لوگ پرشانت کشور جی کے باتوں پہ جن سوراج سے جڑ رہے ہیں اس سے کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ 2 اکتوبر 2024 کو پٹنہ کا کوئی بھی جگہ جن سوراج کے ساتھیوں سے خالی رہے گا ـ معلوم رہے کہ آج پٹنہ میں اس پروگرام میں کیوٹی اسمبلی حلقہ کے سنگھوارہ بلاک کے نائب صدر شمشاد ناجمی سینیئر سماجی کارکن شمشاد نور نوجوان ساتھی فیض عالم نے بھی پرشانت کشور جی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔