تاثیر ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 ستمبر:آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کا جمعہ کو اعلان کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
چماری اتھا پٹو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکا کی ٹیم نے حال ہی میں چماری اتھا پٹو کی قیادت میں ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر انوکا راناویرا کو بھی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ ان کے پاس تقریباً 12 سال کا تجربہ ہے جس سے وہ اس ٹورنامنٹ میں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ سری لنکا کی اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں چماری اتھا پٹو (کپتان)، انوشکا سنجیو نی، ہرشیتا سمر وکر ما، نیلاکشی ڈی سلوا، انوکا ر نویرا، ہاسنی پریرا، کویشا دلہاری، سچنی نسانسالا، وشمی گونارتنے، اودیشیکا پربودھنی ،اچنی کلسوریا ،سگندھیکا کماری، اینوشی پریہ درشنی ،ششنی گمہانی اور اما کنچنا ،کوشنی نوتھیانگنا کو ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
سری لنکا اس مقابلے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ گروپ اے میں ہے اور وہ 3 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔