ننہے گلوکار رونق رتن کو اسکیل چینجر ہارمونیم کا ملا تحفہ

تاثیر  ۱۰  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
پٹنہ کے ایک پرائیویٹ ہوٹل کے مالک اور فنکاروں کے قدردان سوریہ بھوشن سنگھ نے ضلع کے ننہے گلوکار رونق رتن کی گائیکی سے متاثر ہو کر ایک اسکیل چینجر ہارمونیم تحفے میں دیا۔مسٹر سنگھ ضلع کے تاج پور واقع رونق کے گھر خود پہنچے اور انہیں کولکتہ سے منگوایا گیا اسکیل چینجر ہارمونیم بطور تحفہ پیش کیا۔معلوم ہو کہ قبل میں بھی بہت سے معززین نے رونق کی گائیکی سے متاثر ہو کر مختلف تحائف عطا کئے ہیں۔جیسے ایم ایل سی سچیدانند رائے نے انہیں جدید ترین آرگن ایکس پی ایس تھرٹی فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔تاج پور کے سابق سربراہ وجے سنگھ نے انہیں گٹار فراہم کیا ہے اور فوج کے صوبیدار وشوناتھ مشرا نے انہیں طبلہ فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔