تاثیر ۴ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تہران، 04 اکتوبر:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ تمام امت مسلمہ کا دشمن مشترکہ ہے۔تہران میں پانچ سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے دشمنوں کے آپریشن روم ایک جگہ پر ہیں اور وہ ایک ہی ذریعہ سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتیہیں۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ افغانستان سے یمن، ایران سے لیکرغزہ اورلبنان تک ملت اسلامیہ کیدفاع کی ایک دفاعی لکیر قائم کرنی ہوگی، تمام لوگوں کو قابض کیخلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کا حق ہے۔ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اس خطبے کی مخاطب پوری دنیائے اسلام ہے، ملت عزیز لبنان اور فلسطین سے خاص خطاب ہے، سید حسن نصر اللہ کی شہادت عظیم فقدان ہے۔نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کا جسم ہمارے درمیان سے جاچکا، ان کی روح اور انکا نظریہ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔