تاثیر ۲ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پونے، 02 اکتوبر: مہاراشٹر کے پونے میں بدھ کی صبح ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ باودھن بڈروک گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں تین لوگوں کے ہلاا ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ حادثہ گرکر تباہ ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیوں کے لیے میڈیکل ٹیم حادثہ کے مقام پر روانہ کردی گئی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آکسفورڈ گالف کلب کے ہیلی پیڈ کے ٹیک آف ہونے کے فوری بعد پیش آیا۔ یہ حادثہ صبح 7 بجے سے 7.10 بجے کے درمیان پیش آیا۔خدشتہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ علاقہ میں گھنی دھند ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم جانچ کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ دو پائلٹ پرمجیت سنگھ، جی کے پلئی اور ایک انجینئر پریتم بھردواج حادثہ میں ہلاکا ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا رجسٹریشن نمبر VT EVV تھا۔ ہیلی کاپٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے چارٹر کیا تھا اور اسے ممبئی کی طرف روانہ کیا گیا تھا۔ این سی پی سربراہ سنیل تاٹکرے کے مطابق وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رائے گڑھ جانے والے تھے۔واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں بھی پونے میں ہیلی کاپٹر حادثہ ہوا تھا۔ جس میں چار افراد بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر ممبئی کے جوہو سے حیدرآباد کے لیے اڑان بھرا تھا۔ حادثے کی وجہ موسم اور فنی خرابی تھی۔