تاثیر ۴ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 04 اکتوبر:۔ شمالی بہار کے مظفر پور-سیتامڑھی نیشنل ہائی وے 77 پر جمعہ کے روز سیلاب متاثرین نے ٹائر جلا کر مین روڈ کو جام کر دیا، جس سے آمدورفت ٹھپ ہو گئی۔ مشتعل لوگوں کا کہنا تھا کہ ہماری بات سننے والاکوئی نہیں ہے۔ اس لیے سڑک پر زندگی گزار رہے ہیں اور ضلع انتظامیہ آرام کی نیند سورہے ہیں۔
لوگوں کا الزام ہے کہ سیلاب متاثرین کو کھانا کھلانے سے پہلے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور مظفر پور اورائی کے اہلکاروں نے ان کے انگوٹھے کے نشانات لیے۔ کسی کو انگوٹھا لگائے بغیر کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ اس کی وجہ سے لوگ ناراض ہیں۔ بہار میں سیلاب کے دوران انتظامیہ کی بے حسی سے ناراض سیلاب متاثرین نے بانس بلے سے سڑک کے بیچوں بیچ ٹائر جلا کر مظفر پور سیتامڑھی سڑک کو جام کر دیا۔ اس دوران مشتعل سیلاب متاثرین نے پولیس کا پیچھا کیا اور پتھراو? کیا۔ پولیس اہلکار اپنی جان بچاکر وہاں سے بھاگے۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر بھیجی گئی ہے۔