صدر مرمو نے چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی

تاثیر  ۲  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 اکتوبرـ۔ صدر دروپدی مرمو نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ‘عوامی جمہوریہ چین’ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ یکم اکتوبر 1949 کو چین میں کمیونسٹ حکومت قائم ہوئی۔ پارٹی کے رہنما ماو زے تنگ نے اس دن ‘ عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی)’ کے قیام کا اعلان کیا تھا، صدر دروپدی مرمو نے یہ خط 27 ستمبر کو چین کے صدر کو لکھا تھا۔ ہندوستان میں چین کے سفیر ڑو فیہونگ نے آج سے سوشل میڈیا پر اس خط کو شیئر کیا ہے۔ صدر مرمو نے خط میں کہا ہے کہ ہندوستان اور چین دو بڑے پڑوسی ملک ہیں، جن کے مشترکہ علاقائی مفادات اور بہت سے ترقیاتی چیلنجز ہیں۔ اس کے پیش نظر ضروری ہے کہ دونوں ممالک پرامن اور مستحکم تعلقات کے لیے کوششیں کریں۔