تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،28نومبر:20 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے پہلے جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں 680 ملین ڈالر کی مالیت کا ایک اسلحہ پیکج تیار کیا جارہا ہے جو اسرائیل خریدے گا۔
یہ پیش رفت اسرائیل اور لبنان کے حالیہ جنگ بندی کے اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے کے عندیہ کے بعد سامنے آئی ہے۔ البتہ غزہ جہاں اب تک اسرائیلی فوج 70 فیصد عورتوں اور بچوں کے ساتھ 44282 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ابھی اسرائیلی جنگ جاری ہے۔