تاثیر 27 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 27 نومبر 2024 کو ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس وجئے کمار پانڈے کے ذریعہ روہتاس ضلع میں چائلڈ میرج کے خلاف مہم آغاز کے موقع پر ضلع کے تمام عہدیداروں اور ملازمین کو چائلڈ میرج کے خلاف مہم کا حلف دلایا گیا نیز ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے سبھی کو آگاہ کیا کہ کم عمری کی شادی ایک سماجی برائی ہے ۔چائلڈ میرج پرہیبیشن ایکٹ 2006 ملک بھر میں لاگو ہے جسکے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکیوں اور 21 سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی ممنوع ہے اور اسکی خلاف ورزی پر دو سال کی قید اور ایک لاکھ روپئے کے جرمانہ کی سزا ہے اور دونوں سزائیں بھی مخصوص ہیں ۔ چائلڈ میرج خلاف انڈیا ابھیان کا آغاز آج مورخہ 27 نومبر 2024 کو حکومت ہند کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے کیا ہے جسکے تحت آگاہی پروگراموں کے ذریعہ ملک بھر میں کم عمری کی شادی جیسی برائیوں کو روکنے کیلئے کام کیا جانا ہے ۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر تمام دفتری سربراہان و کارندے موجود تھے ۔ کم عمری کی شادی کے خلاف لیا گیا حلف درج ذیل ہے :== بچپن کی شادی ایک سماجی برائی اور قانون کی خلاف ورزی ہے جو لڑکے لڑکیوں کی تعلیم، حفاظت، صحت اور ترقی میں رکاوٹ ہے اور انکے خوابوں کو پورا کرنے سے روکتی ہے، میں کم عمری کی شادی کے خلاف ہر ممکن کوشش کرونگا/کرونگی، میں اس بات کو یقینی بناؤنگا/بناؤنگی کہ میرے خاندان، محلے اور برادری میں کسی لڑکی کی کم عمری کی شادی نہ ہو، میں بچپن کی شادی کی کسی بھی کوشش کی اطلاع پنچایت اور حکومت کو دونگا/دونگی، میں تمام بچوں کی تعلیم اور حفاظت کیلئے آواز بھی اٹھاؤنگا/اٹھاؤنگی اور بچوں کی شادی سے پاک ہندوستان کی تعمیر کرونگا/کرونگی ۔