نیتن یاہو کے بارے میں فوجداری عدالت کے فیصلے اور مینڈیٹ پر شکوک ہیں: اٹلی

تاثیر  27  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

روم،27نومبر:اٹلی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی جننگی جرائم کے سلسلے گرفتاری کے بارے میں بہت سے شکوک اور قانونی پیچیدگیاں پائی جاتی ہے۔ جب تک نیتن یاہو حکومت میں ہیں ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہے۔اٹلی جو آجکل دنیا کے اہم جی سیون گروپ کا آجکل سربراہ بھی ہے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے رواں ماہ کے دوران نیتن یاہو اور یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد گروپ سیوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلا کر باقاعدہ اس معاملے میں بیان جاری کیا ہے۔
وزیر خارجہ اٹلی انٹونیو تاجانی نے گروپ سیون کی طرف سے اس معاملے پر مشترکہ پوزیشن اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا روم کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے مینڈیٹ کے بارے میں کئی شبہات ہیں۔ ہم واضح نہیں کہ نیتن یاہو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد کسی مل بھی نہیں جا سکتے۔انکا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں کی جا سکتی۔