دانشوران نے کتاب کے مصنف ڈاکٹر ایم ایم عالم کو دی مبارکباد
دربھنگہ (فضا امام ) 26 نومبر :للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کے ایم ایل ایس ایم کالج دربھنگہ کے وسیع ہال میں دربھنگہ شہر کے محلہ مہاراج گنج باشندہ محمد مسعود عالم کے فرزند و عالم کلاسیز کیمسٹری و بائیو لاجی کے استاد و ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم ایم عالم کے ذریعہ ترتیب و تحریر شدہ کتاب ” کیمسٹری بورڈ کریکر” کا اجراء منگل کو دانشوران و مشہور استاد پروفیسر کامیشور جھا نائب صدر روسا پٹنہ کے مبارک ہاتھوں ہوا اس تقریب میں کیمسٹری کے اساتذہ کرام ، طلباء وطالبات کے ریسرچ اسکالر نے بھی حصہ لیکر اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا یہ کتاب کیمسٹری کی تعلیم میں انقلاب لانے کے لیے بہت کار آمد ثابت ہوگا یہ کیمسٹری کی کتاب بہار بورڈ کے امتحان میں طلباء وطالبات کو اعتماد کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے میں مدد کرے گا اسی مقصد کے تحت اس کتاب کا ڈیزائن و تربیت دیا گیا ہے یہ کتاب مکمل طور پر طلباء وطالبات کی میٹرک امتحانات کی تیاری میں مدد کے لیے کلیدی تصورات، واضح مثالوں اور مشق سوالات کی گہرائی سے کوریج فراہم کرنے میں کارامد ہوگا شعبہ صدر پروفیسر شمبھو کمار یادیو ‘کیمسٹری بورڈ کریکر’ کو لانچ کرتے ہوئے بہت ہی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کتاب باریک بینی سے تحقیق اور مہارت کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر ایم ایم عالم کا مقصد کیمسٹری کے طلباء وطالبات کو یہ کتاب تعلیم حاصل کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آسان طریقہ سے پڑھ کر بہت بہتر ریزلٹ حاصل کر لطف اندوز ہونا ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ کتاب ایک بہترین کتاب ثابت ہوگی۔ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں یہ کتاب انمول وسائل ہوگا اس کتاب کے رسم اجراء کی تقریب میں سوشل سائنس کے سابق ڈین آف فیکلٹی پروفیسر رویندرا چودھری اور ڈاکٹر سنجے کمار چودھری کلیدی تقریر سے سامعین کو روبرو کرایا جنہوں نے معیاری تعلیم کی اہمیت اور طالب علم کی کامیابی پر “کیمسٹری بورڈ کریکر” جیسے اختراعی وسائل کے اثرات پر زور دیا۔ “کیمسٹری بورڈ کریکر” اب معروف بک اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے.