تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمددانش)یوم آئین کے موقع پر پورے ملک میں یوم آئین تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اسی دوران نالندہ ضلع کے ہیڈ کوارٹر بہاشریف اسمبلی حلقہ کے ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر سنگھرش وچار منچ کے بینر تلے پچاسا موڑواقع داکٹر بھیم رائو امبیڈ کر کے مجسمہ پر گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اور ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر پارک بنانے کا سنگ بنیاد مشہور راجد لیڈر ڈاکٹر عائشہ فاطمہ کے ہدایت پررکھا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مشہور نوجوان سماجی رہنماں محمد یاسر امام سمیت کئی لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یاسر امام نےکہا کہ ڈاکٹر عائشہ فاطمہ بیمار ہونے کی وجہ سے مذکورہ تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں۔ لیکن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود بھی وہ بہارشریف کے مسائل اور مدوں پر اپنی پینی نگاہ جمائے ہوئےہیں۔ اس موقع پر قومی صدر انیل پاسوان، ریاستی صدر بلی رام چودھری کے علاوہ کئی لیڈران موجود تھے۔