وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ترقیاتی کام کر بہار کو ایک نئی شناخت دی ہے : منیش کمار ورما

تاثیر  26  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 26 نومبر 2024 کو جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی جنرل سکریٹری شری منیش کمار ورما نے بحیثیت مہمان خصوصی ابنی موجودگی میں سہسرام ​​کے پٹیل دھرم شالہ آڈیٹوریم میں روہتاس ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کی بیداری کے تحت طلباء، نوجوانوں، وکلاء، طبی اور دیگر دانشوروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔  میٹنگ کی صدارت پارٹی کے ضلع روہتاس صدر جناب اجئے سنگھ کشواہا نے کی ۔  میٹنگ کا بنیادی مقصد آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنا اور بدلتے تناظر میں پارٹی کیلئے ایک نیا ماس بیس بنانا تھا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے قومی جنرل سکریٹری منیش کمار ورما نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ بہار شری نتیش کمار نے اعلیٰ تعلیمی نظام سے لیکر بنیادی تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے، ہر ضلع میں انجینئرنگ کالج، پولی ٹیکنیک کالج اور نرسنگ کالج کھولے گئے اور اسکولی تعلیم کو مضبوط کیا گیا، ہر گاؤں میں عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ذات پات سے اوپر اٹھ کر ترقی کا کام کیا ہے، ریاست سے باہر ہماری ریاست بہار کو ایک نئی اور اچھی پہچان دی ہے ۔ اگر ہمیں بہار کی اسی طرح ترقی کرنے کی سوچنا ہے تو ہمیں اپنے مخالفین کی باتوں سے متاثر ہوئے بغیر پارٹی کو مسلسل مضبوط کرنا ہوگا ۔  ہم سبھی کو اپنے اردگرد کے لوگوں سے بات چیت کرنی ہوگی اور انہیں پارٹی کے نظریہ اور عزت مآب وزیر اعلیٰ سے متعارف کرانا ہوگا، تبھی بہار کی صحیح ترقی ہوگی اور بہار کے لوگ ریاست سے باہر بھی وقار حاصل کرسکینگے، اس سلسلے میں قومی جنرل سکریٹری منیش کمار ورما نے وہاں موجود لوگوں کی بات سنی، انکے مسائل سے واقف ہوئے اور ان کے فوری حل کیلئے ضروری ہدایات دیں ۔ موقع پر وششٹھ سنگھ، شیام بہاری رام، امریش چودھری، نرمل سنگھ کشواہا، بدری بھگت، ارونا سنگھ، سویتا نٹراج، اشوک پٹیل، الکھ نرنجن، دھننجئے پٹیل، سنگیتا سنگھ، اپیندر پٹیل، ابھیشیک پٹیل، تجمل انصاری، راجیش سونکر، سنجئے چندرونشی، سیما سنگھ، سنتوش شکلا، چندر شیکھر سنگھ کشواہا، بھوپیندر کھروار، ہردیا کشواہا،  ارون سونی، بیرسٹر کشواہا، سنجئے ورما، گڈو پٹیل، راج سونی، انیل سنگھ، سنتو بند، ممتاز انصاری، بنارسی پٹیل وغیرہم موجود تھے ۔