تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ( منہاج عالم) راجد ریاستی کمیٹی کی قیادت میں راشٹریہ جنتادل بھاگلپور کے ذریعہ یوم آئین کے موقع پر ضلع دفتر میں ضلع صدر چندر شیکھر پرساد یادو کی صدارت میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا . جس میں ضلع راجد سیل کے مختلف سیل کے ضلع صدر شامل ہوئے. ضلع صدر چندر شیکھر یادو نے کہا کہ بہار کی موجودہ این ڈے اے سرکار کے ذریعہ 65 فیصد ریزویشن صوبہ میں نافز نہیں کئے جانے کے خلاف میں یوم آئین کے موقع پر یہ پریس کانفرنس کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ سابق نائب وزیر اعلی ضلع مع حسب مخالف لیڈر کے ذریعہ عظیم اتحاد کی سرکار میں ذات پر مبنی مردم شماری کی بنیاد پر ریزرویشن کا دائرہ بڑھاکر %65 فیصد کیا گیا تھا ون سیاسی گڈا سے چل کر تا کو جانے والے ہے یاری ہے لیکن بہار کی موجودہ این ڈے سرکار نے اسے نافز نہی نہیں کیا .اس ریزرویشن کو جلد از جلد نافز کیا جائے. انہوں نے کہا کہ %65 فیصد ریزرویشن لاگو نہیں کرنے سے دلتوں آدیدواسیوں س پسماندہ طبوں اور اقلیتی طبوں کی حق تلفی ہورہی ہے اور ان کی اقتصادی ترقی سیاسی تعلیمی اور سماجی ترقی میں رکاوت پیدا ہورہی ہے .ضلع صدر نے کہا کہ عظیم اتحاد کی سرکار نے 500 کروڑ روپئے خرچ کر ذات پر مبنی مردم شماری کرائ گئ تھی اور اسی بنیاد پر 65 فیصد ریزرویشن کا دائرہ طے کیا گیا تھا .لیکن بھاجپا کے لوگوں کے ذریعہ اڑنگا ڈالکر اسے ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا ہے .راجد ضلع صدر چبدر شیکھر پرساد یادو نے بتایا کہ راجد ریاستی دل کی آواز پر سرکار کے ریزرویشن مخالف پالیسیوں کو سامنے لانے کے لئے آئندہ 28 نومبر 2024 کو ضلع ہیڈ کوارٹر واقع ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے ایک روزہ احتجاجی دھرنا کا پروگرام رکھا گیا ہے جس میں انہوں لوگوں سے شامل ہونے کی اپیل کی ہے .اس موقع پر یوا راجد کے ضلع صدر بشارالحق اقلیتی سیل کے محمد شہاب الدین سمیت راجد دلت سیل اساتذہ سیل کسان سیل سمیت دیگر سیل کے ضلع صدر موجود تھے .