ساسارام-بکسر اسٹیٹ ہائی وے پر اسکارپیو آٹو سے ٹکرا گئی، ایک کی موت، چھ زخمی

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج روہتاس ضلع کرگہر تھانہ علاقہ میں سہسرام-بکسر اسٹیٹ ہائی وے پر کھراڑی گاؤں کے قریب ایک اسکارپیو اور آٹو کے درمیان زبردست تصادم ہوا جسمیں ایک شخص کی موت ہوگئی اور نصف درجن لوگ شدید زخمی ہوگئے ۔ اسکارپیو اور آٹو دونوں سڑک کے کنارے الٹ گئے، گاؤں والے اکٹھے ہو گئے اور تمام زخمیوں کو آٹو سے نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا، جہاں دریگاؤں کے رہائشی غلام حسین عمر 25 سال کو مردہ قرار دیا گیا جب کہ انکی ماں حضور خاتون زوجہ عبدالغفور عمر 65 سال شدید زخمی ہیں، دونوں روپیٹھا گاؤں میں ایک رشتہ دار کے گھر سے اپنے گاؤں دریگاؤں واپس آ رہے تھے، دیگر زخمیوں میں آٹو ڈرائیور سرتاج عالم ساکن روپیٹھا گاؤں بھی زخمی ہے جبکہ روپیتھا گاؤں کی رہائشی میرا دیوی شوہر کملا رام اس کا بیٹا ابھیمنیو اور بیٹی مدھو کماری بھی زخمی ہیں، یہ سبھی روپیٹھا گاؤں سے سہسرام ​​آرہے تھے کہ مخالف سمت سے آرہی ایک اسکارپیو نے آٹو کو ٹکر مار دی ۔ کرگہر پولس تھانہ انچارج وجکے کمار نے بتایا کہ اسکارپیو اور آٹو کے درمیان تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ چھ لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں،  تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر صدر اسپتال سہسرام ​​ریفر کیا گیا ہے اور مرنے والے شخص کا سہسرام ​​کے صدر اسپتال میں ہی  پوسٹ مارٹم کراکر اسکی لاش کو اسکے لواحقین کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے ۔