بگھا میں بائک سوار کے سامنے اچانک آگیا تیندوا

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بگھا5نومبر:والمیکی نگر مین روڈ پر بھیڈیہاری کمپارٹمنٹ کے قریب ایک بہت بڑا تیندوا اچانک سڑک پر ا? گیا۔ جس کے بعد ٹریفک کچھ دیر کے لیے ٹھپ ہو کر رہ گئی اور پیدل چلنے والوں کی جان ہلک میں اٹک گئی۔ دراصل پیر کی شام والمیکی ٹائیگر ریزرو سے باہر نکل کرتیندوا سڑک پار کر رہا تھا۔ تبھی کار میں سوار ایک خاندان کی نظر اس پر پڑ گئی اور انہوں نے اس کی ویڈیو بنا لیا۔ دوسری جانب موٹر سائیکل سوار دو افراد بھی تیندوا کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔ اس کی جان میں جان تب آئی جب تیندوا سڑک پارکر کے دوسری طرف کے جنگل میں گھس گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ والمیکی نگر کا ایک خاندان موتیہاری سے اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران کمپارٹ بھیڈیہاری کے قریب سڑک پر ایک تیندوا گھومتا ہوا دیکھا گیا۔ جس کے بعد دونوں طرف کے مسافر اپنی اپنی جگہ پر رک گئے۔ تیندوا نے جب سڑک پار کیا تب بھی مسافر کچھ دیر انتظار کررہے کہ تیندوا واپس سڑک پر نہ آئے۔