تاثیر 08 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،08نومبر:امریکی فوج نے کہا کہ امریکی ایف-15 لڑاکا طیارے جمعرات کو شرقِ اوسط پہنچ گئے۔ قبل ازیں واشنگٹن نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے خطے میں اضافی اثاثہ جات کی تعیناتی کا اعلان کیا۔شرقِ اوسط کے لیے ذمہ دار ملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پر کہا، “آج 492 ویں لڑاکا سکواڈرن آر اے ایف لیکن ہیتھ، انگلینڈ سے امریکی فضائیہ کے ایف-15 سٹرائیک ایگلز امریکی مرکزی کمان کے ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے۔امریکہ نے یکم نومبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ شرق اوسط میں بمبار طیارے، لڑاکا اور ٹینکر طیارے اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائر بھیج رہا تھا۔