مشرق وسطیٰ کے رہنما ٹرمپ کی جیت پر پرجوش اور خوشی سے سرشار

تاثیر  08  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،08نومبر:پوری دنیا سے عالمی رہنما اور سربراہان حکومت امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ مگر ٹرمپ کو مبارک باد کے پیغامات دینے والوں میں مشرق وسطی کے حکام ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو سب سے پہلے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ کہ انہیں امریکی عوام نے دوسری بار صدر منتخب کیا ہے اور وہ امریکہ کے 47 ویں صدر ہوں گے۔سعودی تجزیہ کار علی شہابی کے مطابق ٹرمپ کو خطے سے بھجوائے گئے والہانہ تہنیتی پیغامات خطے کی ٹرمپ کے بارے میں سوچ کے مظہر ہیں اور خطے کے رہنما سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کا دور زیادہ واضح ہوگا۔ جبکہ ان سے پہلے صدر جوبائیڈن کا دور مشرق وسطیٰ میں جھگڑوں اور تصادم سے بھرپور رہا۔ جس میں غزہ میں جاری جنگ اور لبنان کی صورتحال بھی شامل ہے۔ جبکہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔