مقبول عام چندن نگر جگدھرتی پوجا کا شاندار افتتاح

تاثیر  08  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہگلی 7/ نومبر (تاثیر بیورو) مغربی بنگال کے روشنی کا شہر چندن نگر میں بہت ہی مقبول عام جگدھرتی پوجا کا افتتاح وائچیول طور پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اندر نیل سین، ہگلی ضلع کی ڈی ایم مکتا رائے، چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے پولیس کمشنر امیت پرشاد جوالگی، چندن نگر کارپوریشن کے میئر رام چکرورتی اور دیگر اعلیٰ افسران و سیاسی لیڈران موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیک خواہشات کے ساتھ آپسی محبت اور بھائی چارگی بنانے رکھنے کی تلقین کی۔ ریاستی وزیر اندر نیل سین نے کہا چندن نگر جگدھرتی پوجا مغربی بنگال کا بہت ہی مشہور پوجا تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہاں کولکاتہ اور دیگر اضلاع سے لوگ جگدھرتی پوجا دیکھنے کے لئے آتے ہیں اور کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہر مذہب کے کے لوگ یہاں آتے ہیں اور جگدھرتی پوجا میں خوشی کا مزہ لیتے ہیں۔ آپسی محبت اور بھائی چارگی کا نمونہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ پولیس کمشنر امیت پرشاد جوالگی نے جگدھرتی پوجا کے تعلق سے روڈ میپ جاری کیا اور ٹریفک ضابطہ کی ضروری ہدایات پیش کیں۔