اسرائیل نے شام میں پاسداران انقلاب کے معاون کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا

تاثیر  04  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دمشق،04نومبر:عمادامہز کو ایک اسرائیلی کمانڈو گروپ نے جمعہ کی صبح شمالی لبنان کے علاقے البترون کے ایک اپارٹمنٹ سے اغوا کرلیا تھا اور اتوار کو اسرائیلی فوج نے شام میں ایک آپریشن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک “معاون” کی گرفتاری کا اعلان کیا۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص کا نام “علی سلیمان العتزی” ہے جو جنوب میں تسیدا علاقے سے تعلق رکھنے والا شامی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ العتزی کو ایران نے ملازم رکھا تھا اور اس نے ہماری افواج کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کی تھیں۔ اس کی گرفتاری نے اسرائیل پر مستقبل کے حملے کو روکا ہے اور گولان میں ایرانی اداروں کے کام کرنے کے طریقے کے متعلق آگاہی دی ہے۔ العتزی سے اسرائیل میں تفتیش کی جارہی ہے۔ایک سیکیورٹی ذریعے نے العربیہ کو انکشاف کیا ہے کہ ایک اسرائیلی کمانڈو فورس شام میں داخل ہوئی اور ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے کام کرنے والے ایک شامی باشندے کو اغوا کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ آپریشن جنوبی شام کے شہر صیدا کے علاقے درعا میں کیا گیا۔