رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں ڈی ایم ادیتا سنگھ نے افسران کو دئے کئی اہم ہدایات

تاثیر  04  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 4 نومبر 2024 کو ضلع مجسٹریٹ روہتاس مسز ادیتا سنگھ کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جسمیں ضلع کے تمام محکموں کے سینئر افسران موجود تھے ۔ آج کی میٹنگ میں ہر محکمے کو دوسرے محکمے کے ساتھ کیا مسائل ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس پر ڈی سی ایل آر نے کہا کہ محکمہ بہبود کو رہائش کیلئے ڈگری، کرگہر نوکھا میں زمین کی ضرورت ہے ۔ ڈی سی ایل آر کو ویٹرنری اسپتال کیلئے زمین کا بندوبست کرنے کی ہدایت ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ دیا گیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے الیکٹریکل ایگزیکٹیو انجینئر کو ضلع میں سمارٹ میٹر لگانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایات دی اور گزشتہ میٹنگ کے مقابلے آج کی میٹنگ میں متوقع اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے الیکٹریکل ایگزیکٹیو انجینئر ڈہری اور سہسرام ​​کو بھی کیفیت طلبی کی ہدایت دی گئی ۔ ڈی سی ایل آر کو ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کیلئے زمین دلانے بکی ہدایت دی گئی ۔