تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب،26نومبر:لبنان میں جنگ بندی کی امیدوں اور اسرائیلی وزراء کے جنگ بندی مخالفت بیانات کی طرف سے مایوسی کے دوران اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بزلئیل سموٹرچ نے لبنان میں جنگ بندی کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔بین گویر نے آج منگل کواپنے بیانات میں کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے خلاف ووٹ دیں گے۔انتہا پسند وزیر نے کہا کہ “حکومت شمالی اسرائیل کے باشندوں کو ان کے گھروں کو واپس کرنے جنگ کا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی”۔
دوسری طرف بزلئیل سموٹریچ نے اپنی پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران جنگ کو روکنے کے لیے لبنان کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا۔ اگر اس پر دستخط ہو گئے تو اس کی قیمت ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ہوگی”۔اس نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے اور وہاں فلسطینیوں کی تعداد کو دو سال کے اندر نصف تک کم کرنے کے مطالبے کی تجدید کی۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب لبنان کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے لیے اسرائیل کی سیاسی اور سلامتی کی وزارتی کونسل کا اجلاس آج شام ہونے والا ہے۔