جاپان میں خلائی راکٹوں کے تجربات کی جگہ پر زور دار آگ بھڑک اٹھی

تاثیر  26  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ٹوکیو،26نومبر:جاپان میں آج منگل کی صبح جاپانی خلائی ایجنسی کے زیر انتظام تجربات کی جگہ پر زور دار آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ اس وقت لگی جب ایجنسی کی جانب سے یبسلون ایس” نامی راکٹ کا تجربہ کیا جا رہا تھا۔ یہ راکٹ ٹھوس ایندھن سے کام کرتا ہے۔یہ بات جاپان کے ریڈیو اور ٹی وی کے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتائی۔ادارے کی جانب سے جاری ٹی وی مناظر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 کے قریب ٹانیگاشیما اسپیس سینٹر سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔