تاثیر 27 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،27نومبر:کانوں کی وزارت، حکومت ہند، 28 نومبر 2024 کوبھارت کے ساحلی علاقوں میں معدنی بلاکوں کی نیلامی کی پہلی قسط شروع کرے گی۔ یہ تاریخی اقدام بھارت کے زیر سمندر معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی میں داخلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارت کے سمندری ساحلی علاقے میں علاقائی ا?بی ذرائع، براعظمی شیلف، خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) اور بھارت کے دیگر سمندری علاقے شامل ہیں۔2 ملین مربع کلومیٹر سے زیادہ پر مشتمل بھارت کا خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ)۔ اہم معدنی وسائل کا حامل ہے۔بحری معدنیات بھارت کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہیں۔ کوبالٹ، نکل، نایاب زمین کے عناصر (ا?رای ای) اور پولی میٹالک نوڈولس جیسی ٹیکنالوجیز کی طرف تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی انحصار کے ساتھ بھارت کو درآمدات پر انحصار کم کرنے اور اپنی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے متنوع معدنی ذرائع تیار کرنے لازمی ہیں۔اگست 2023 میں پارلیمنٹ نے آف شور ایریاز منرل (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 2002 میں ترمیم کی، جس سیساحلی علاقوں میں معدنی بلاکوں کو مختص کرنے کے طریقے کے طور پر نیلامی کو لازمی قرار دیا گیا۔ یہ ترمیم حکومت کو ان وسائل کی تلاش اور نکالنے کے لیے پروڈکشن لیز اور کمپوزٹ لائسنس کی گرانٹ کو ہموار کرنے کی اجازت دیتی ہے۔