ضمنی الیکشن جیتنے والے ایم ایل اے نے حلف لیا ، وشال پرشانت کا نہیں ہوا حلف 

تاثیر  25  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 25 نومبر: بہار قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہوگیاہے۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو نے ارکان سے بحث کو بہتر انداز میں چلانے کی درخواست کی۔ بہار اسمبلی ضمنی انتخاب کے چار سیٹوں کے نتائج میں رام گڑھ سے بی جے پی کے اشوک سنگھ ، امام گنج سے ہم کی دیپا مانجھی اور بیلا گنج سے جے ڈی یو کی منورما دیوی نے حلف لیا۔ تراری سے منتخب ہونے والے بی جے پی کے وشال پرشانت ایک دن بعد حلف لیں گے۔اجلاس کے ا?غاز سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار قانون ساز اسمبلی پہنچے اور اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ سے بھی ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سیشن کے پہلا دن جنتا دل یونائیٹڈ کے کئی لیڈروں نے نتیش کمار کی اسمبلی میں ا?مد پر ان کا استقبال کیا۔ وجے چودھری ، اشوک چودھری اور شرون کمار نے سی ایم نتیش کا استقبال کیا۔حلف کی تقریب کے بعد 22 ہزار 697 کروڑ روپے کا دوسرا ضمنی بجٹ ایوان کی میز پر رکھا گیا۔ مرکزی اسکیم کے تحت 1714.74 کروڑ روپے دیئے گئے اور ریاست کا حصہ 3800.90 کروڑ روپے تھا۔ اسکیم کے لیے 5515.65 کروڑ روپے اور پٹنہ میٹرو کے لیے 400 کروڑ روپے دیے گئے۔ سرمائی اجلاس میں 29 نومبر تک چلے گی۔اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں اپوزیشن کئی مسائل پر حکومت کو گھیرنے کے لیے تیار ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (ا?ر جے ڈی) اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی رہنماوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹر کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔ اس کے ساتھ زمین کے سروے کی وجہ سے کسانوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ یہ دونوں معاملات اسمبلی کی میز پر رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی خواتین کو ہراساں کرنیاور مائیکرو فائنانس کمپنیوں کے ذریعہ خواتین کے مالی استحصال کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔