تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 27 دسمبر: پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں حال ہی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے 15 دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت بدنام زمانہ کمانڈر نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ تصادممیں ایک فوجی اہلکار بھی شہید ہوا۔
یہ معلومات فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے ڈان اخبار کی خبر میں دی گئی۔ پہلا تصادم ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں ہوا۔ یہاں دو دہشت گرد مارے گئے۔ اس کے بعد شمالی وزیرستان میں دوسرے تصادم میں سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ لیکن اس تصادم میں میجر محمد اویس (31) اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ تیسرا تصادم جنوبی وزیرستان میں ہوا۔ یہاں چھ دہشت گرد مارے گئے۔