تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج ، 27 دسمبر:مہاویر مارگ واقع ضلع کانگریس دفتر میں جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر ایک تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت سٹی صدر سجل کمار ساہا نے کی۔
اس موقع پر سجل کمار ساہا نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال سے ملک ایک سچے محب وطن ، عظیم ماہر اقتصادیات اور سادگی کی علامت سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1991 کے معاشی بحران کے دوران ان کی دور اندیش قیادت ہندوستان کے لیے باعث فخر ثابت ہوئی۔ ان کی اصلاحات نے لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا۔