دو دن پہلے دیواس ضلع کے ساتواس تھانے میں ایک نوجوان نے خودکشی کر لی تھی

دیواس، 30 دسمبر:۔ مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں دو دن پہلے ستواس تھانے میں ایک نوجوان کی خودکشی کا معاملہ زور پکڑ گیا ہے۔ کانگریس اس معاملے کو لے کر ریاستی حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ اتوار کو دن بھر کانگریس کے احتجاج کے بعد اب پارٹی لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے پیر کو سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ دیواس میں پولیس حراست میں ایک دلت نوجوان کا قتل کر دیا گیا، جو افسوسناک، شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔