کولکاتا، 30 دسمبر : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیشکھالی میں منعقدہ انتظامی میٹنگ میں کئی اعلانات کیے۔ لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے علاقے کی ترقی اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔ اس کے ساتھ شیخ شاہجہاں کی بداعمالیوں کو لے کر پورے ملک میں ہونے والی بدنامی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں پیسے کا کھیل کھیلا گیا تاکہ بنگال کو بدنام کیا جا سکے۔