ممبر اسمبلی نے رام ٹولی روڈ کا رکھا سنگ بنیاد

تاثیر  24  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور (نزہت جہاں)
  شہر کے ممبر اسمبلی وجیندر پرساد چودھری نے وارڈ نمبر 40 کے رام ٹولی میں سڑک اور ڈرین کلورٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔  اس موقع پر اپنے خطاب میں مقامی وارڈ کونسلر اقبال حسین نے داتا کمبل شاہ مزار اور ستیانارائن مندر کے گیٹ کو بنانے کا مطالبہ کیا۔  انہوں نے کہا کہ رام ٹولی میں سڑک کی تعمیر سے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔  کافی عرصے سے سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں کی عوام پریشان تھی۔  اس کے علاوہ کلورٹ کی تعمیر سے پانی جمع ہونے کا مسئلہ بھی پیدا نہیں ہوگا۔  خاص طور پر برسات کے موسم میں ڈرین کا پانی آسانی سے نکل جائے گا۔  ممبر اسمبلی نے کہا کہ 12.50 لاکھ روپے کی دو اسکیموں کے تحت نل اور کلوٹ بنائے جائیں گے۔  سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ریاض انصاری، تنویر عالم، اقبال قریشی، سنجے گپتا، ساجد انور، امیت کمار، راکیش کمار، محمد بلال، حشمت علی، رنجو بیگم اور دیگر معززین موجود تھے۔