بینک لاکر چوری معاملے میں مطلوبہ دو مجرم انکاؤنٹر میں ہلاک

تاثیر  24  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

/غازی پور، 24 دسمبر: غازی پور کے گہمر تھانے کے تحت بہار کی سرحد پر منگل کو پولیس تصادم میں ایک بدمعاش مارا گیا۔ یہ بدمعاش لکھنؤ کے انڈین اوورسیز بینک کے لاکر کی نقب زنی کے حالیہ واقعہ میں مطلوب تھا۔ اس سے قبل چنہٹ کے علاقے میں پولیس انکاونٹر میں ایک بدمعاش مارا گیا تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ای راجہ نے بتایا کہ غازی پور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے چیکنگ کے دوران بارہ چوکی کے انچارج مع فورس دو مشکوک افراد کو منہ باندھے ہوئے موٹر سائیکل پر آتے دیکھ کر روکنے کی کوشش کی۔ موٹر سائیکل سواروں نے تیز رفتاری سے بہار کی سرحد کی طرف بھاگنا شروع کر دیا اور موٹر سائیکل کو پولیس ٹیم پرچڑھانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد چوکی کے انچارج نے پہلے ہی بہار بارڈر پر سواٹ، سرویلانس اور انچارج انسپکٹر گہمر کے ذریعے فون پر معلومات دے کر پیچھا کیا۔ اس اطلاع پر ٹیموں نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو گھیرے میں لے لیا۔