تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام) 28 دسمبر: جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی کی اسکالر عمبرین عالمگیر نے آج کولکاتا میں منعقدہ “ڈاکٹر اسحاق میموریل لیکچر” میں شرکت کی۔ یہ پروگرام “ایران سوسائٹی” کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس میں ایران کی ثقافت، سیاست، اور تاریخ کی اہمیت پر گہری گفتگو اور علمی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر اسحاق میموریل لیکچر ہر سال منعقد ہوتا ہے، جس میں ملک بھر کے ماہرین اور دانشور شرکت کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ایران اور اس کے عالمی اثرات پر تحقیق اور تبادلہ خیالات کے فروغ کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔عمبرین عالمگیر، جو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ثقافتی روابط پر اپنی تحقیق کے لیے مشہور ہیں، اس موقع پر نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس پروگرام میں شرکت کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز علمی مکالمے کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم ہیں۔اس پروگرام میں اسکالر،طلباء سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی اور اس علمی تبادلے کو سراہا۔ لیکچر کا اختتام اس پیغام کے ساتھ ہوا کہ ایران کی تاریخ اور موجودہ عالمی معاملات پر تحقیق کو جاری رکھا جائے۔