دھمسائن قصبہ میں الکوین ہسپتال علی نگر کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

تاثیر  28  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 مریضوں کو مفت میں طبی جانچ کے ساتھ دوائیاں بھی دی گئی
دربھنگہ(فضا امام) علی نگر پوہدی بیلا اسٹیٹ ہائی وے 88 نزد سمتلی تالاب واقع الکوین ہسپتال علی نگر کی جانب سے سنیچر کے روز علی نگر بلاک کے دھمسائن قصبہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا پانچ سو مریضوں کو طبی جانچ کے بعد مفت میں دوائیاں بھی دی گئی موقع پر موجود ڈاکٹر پروین کمار نے طبی کیمپ میں موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی کا موسم چل رہا ہے اس میں صحت کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے خاص پر بلڈ پریشر اور ڈائبیٹیز کے مرض میں مبتلا لوگوں کو خود بھی محتاط رہنا ضروری ہے اور ان کے تیمار داری میں شامل لوگ بھی ان کا خاص خیال رکھیں سردی سے بچیں،گرم کپڑے حسب ضرورت پہنیں،گرم کھانا کھائیں اور دھوپ نکلنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں ڈاکٹر الکا نے کہا موسم کا درجہ حرارت اگر زیادہ گر جائے تو کمزور اور مریض قسم کے لوگ مارننگ واک سے بھی گریز کریں انہوں نے مفت میڈیکل کیمپ لگانے کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر مضبوط لوگ تو بڑے سے بڑے ہسپتالوں میں جا کر اپنا مہنگا سے مہنگا علاج کرا لیتے ہیں لیکن معاشی طور پر کمزور طبقہ اپنے مرض کو معاشی کمزوریوں کے سبب پال پوس کر مہلک بنا لیتے ہیں اس لئے اس قسم کے کیمپ کی سوسائٹی کو ضرورت محسوس کرتے ہوئے لگانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو مفت میں بنیادی طبی خدمات دینے کے ساتھ انہیں امزاض کے خطرات اور تحفظ کے طریقے سے آگاہ کیا جا سکے موقع پر ہیلتھ ملازمین اجے کمار،مکیش کمار،خالد قیصر،ونود کمار،محمد زبیر عالم وغیرہ طبی کیمپ میں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ مقامی لوگوں میں پنچایت سمیتی رکن کے نمائندہ عبدالرشید، سہیل آعظم،کلیم حیدر اور شارق آعظم وغیرہ بھی کیمپ میں شریک رہ کر تعاون دے رہے تھے