اے ایم یو اسٹریچی ہال میں مشن شکتی کے تحت بیداری پروگرام

تاثیر  26  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ, 26 دسمبر:علی گڑھ میں چلائے جارہے مشن شکتی فیز-5 کے تحت ا سٹریچی ہال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹیمیں ضلع کے ذریعہ نشے سے بچاؤ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علی گڑھ کی سپرنٹنڈنٹ آف پولس کرائم ممتا کرہل، پراکٹر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسرمحمد وسیم علی، ریاستی مشیریونیسیف جاوید انصاری نے بطورمہمانان شرکت کی اور نشہ کو نوجوان نسل کے لئے مضر قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اس مہم سے لوگوں کو جڑنا چاہیے اور اس سے فائدہ اْٹھانا چاہیے۔