تاثیر 13 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہرسہ(سالک کوثر امام)وکیل دلار چند شرما کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔مدعی ونیتا کماری شوہر دلار چندر شرما ساکن بختیار پور وارڈ نمبر 13، تھانہ سمری بختیار پور، ضلع سہرسہ کی طرف سے ایک تحریری درخواست دی گئی تھی کہ ان کے شوہر دلار چندر شرما اپنے گھر سے کہیں جارہے تھے کہ سمری بختیار پور تھانے حلقے کے بھورا چوک کے قریب اچانک گولی مار دی گئی۔ جس سے دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔
مدعی کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست کی بنیاد پر سمری بختیار پور تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مذکورہ معاملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سہرسہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر سمری بختیار پور کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
انسانی اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر ٹیم کی طرف سے تشکیل دی گئی، اس واقعہ کے بنیادی ملزم سنتوش کمار پسر مرحوم امیش شرما کو بدری پور چوک، تھانہ پونٹا صاحب، ضلع شرمور (ہماچل پردیش) سے گرفتار کیا گیا تھا۔جسے عدالتی تحویل میں بھیجا جا رہا ہے۔گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے والد کو متوفی نے قتل کیا تھا اسی غصے میں آکر اس نے واردات کو انجام دیا۔ اس واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔