دوسروں کے کام آنا اصل انسانیت ہے۔ ارندم گوئن

تاثیر  31  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہگلی 31 دسمبر (تاثیر بیورو) سب سے بڑی انسانیت یہ ہے کہ کسی کے کام آنا اور اس کے دکھ کو دور کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایل اے ارندم گوئن نے کل شام چاپدانی کے پلتا گھاٹ میں چاپدانی ینگ گروپ ٹوٹو اسٹینڈ کی جانب سے کمبل تقسیم کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا اس سردی کے موسم میں غریب اور مجبور لوگوں کو کمبل یا گرم کپڑے دینا سب سے بڑی انسانیت اور خدمت ہے۔ اس اہم کام کے لئے میں ٹوٹو گروپ کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ لوگ واقعی قابل ستائش ہیں۔ سب سے اہم بات یہ کہ ٹوٹو والے دن رات محنت کرتے ہیں اور وہ لوگ آپس میں چندہ کرکے ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کر رہے ہیں۔ میری نظر میں یہ بہت ہی کار خیر ہے۔ اس موقع پر کونسلر داروغہ راج بھر، سورج گپتا، جیتندر سنگھ، سنجیو سنگھ، پپو جیسوال اور دیگر لوگ موجود تھے۔ تمام لوگوں نے ایسے کام کی ستائش کی۔