بادل قتل کیس میں اہل خانہ سے ملنے پہنچے پی ایچ ای ڈی کے وزیر نیرج کمار ببلو

تاثیر  31  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) پی ایچ ای ڈی کے ریاستی وزیر نیرج کمار ببلو نے آج روہتاس پہنچ کر متوفی بادل کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ وزیر نے لواحقین کو قانونی عمل کے ذریعہ کیس میں انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک عادل بلال مقدمہ میں ملزم ہیں، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسے بخشا نہیں جائیگا، قانونی دفعات کے تحت سزا دی جائیگی ۔  انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ سامراٹ چودھری سے بات کی ہے اور جلد ٹرائل چلانے کا مطالبہ کیا ہے، ڈپٹی چیف منسٹر نے یقین دلایا ہے کہ کیس کی جلد سماعت کی جائیگی، اسکے علاوہ ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائیگی، کسی کو بھی بخشا نہیں جائیگا ۔ قابل ذکر ہے کہ بادل قتل کیس پر سیاست گرم ہے، دو دن کے اندر دو وزراء پہنچ چکے ہیں اور اہل خانہ سے ملاقات کی ہے، لیبر منسٹر سنتوش سنگھ پیر کو پہنچے تھے، جب کہ آج نیرج سنگھ ببلو پہنچے، اتوار کو جے ڈی یو ایم ایل اے چیتن آنند، سابق بی جے پی ایم پی سشیل سنگھ اور بہار بی جے پی کے نائب صدر راجندر سنگھ سیلاری گاؤں پہنچے تھے ۔  دوسری جانب سہسرام بادل قتل کیس کے ملزم ٹریفک ڈی ایس پی عادل بلال کو محکمہ نے چھٹی پر بھیج دیا ہے،  اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئے ایس پی روہتاس روشن کمار نے بتایا کہ ڈی ایس پی آف ڈیوٹی ہیں، وہ ڈیوٹی پر نہیں ہیں، انہیں چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، یہاں تک کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کارروائی کے تحت انہیں چھٹی پر بھیجا گیا ہے، ایس پی نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولس کو ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کرنے کا مجاز نہیں ہے، اسکے لئے ہیڈ کوارٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ مجاز اتھارٹی ہے، ضلعی سطح سے ڈی آئی جی کے ذریعہ رپورٹ بھجوا دی گئی ہے، ہیڈ کوارٹر خود کارروائی کریگا، ریاستی محنت وسائل کے وزیر ستوش سنگھ نے بھی بادل سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ مذکورہ معاملے میں ڈی جے پی سے بات کی ہے، ڈی ایس پی کو فوری طور پر لائن حاضر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملزم خاکی ہو یا خاکی کسی کو نہیں بخشا جائیگا، ڈی ایس پی قصوروار ہیں تو قانون کے تحت سزا دی جائیگی ۔