ضلع انتظامیہ کی تجویز کو بی پی ایس سی امیدواروں نے کیا مسترد، وزیراعلیٰ سے ملاقات پر بضد

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 29 دسمبر: بہار لوک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے 70ویں مشترکہ ابتدائی امتحان کو لے کر جاری تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ امیدوار اس امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر بضد ہیں۔ وہ اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملنے کو بضد ہیں۔ احتجاج کر رہے طلبا نے پٹنہ میں کمیشن کے عہدیداروں سے بات چیت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ یہ تجویز ضلع انتظامیہ کی طرف سے آئی ہے۔
ڈی ایم نے احتجاجی طلباء کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ پیشکش کی تھی۔ ڈی ایم نے کہا کہ ہم لوگوں نے احتجاج کرنے والے طلباء کو بی پی ایس سی حکام سے ملنے کی پیشکش کی تھی تاکہ وہ کمیشن کے سامنے اپنی شکایات پیش کر سکیں لیکن طلباء نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بی پی ایس سی ایک آزاد ادارہ ہے اور اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔