کل 75 پانی کی موٹریں، 2 ایکسائیڈ بیٹریاں اور 3.63 لاکھ روپے کا سامان برآمد ۔
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کرائم برانچ نے بھیونڈی کے مختلف تھانوں میں درج چوری کے چار مقدمات کا پردہ فاش کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں شامل دو ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے چوری کا 3 لاکھ 63 ہزار 489 روپے کا سامان برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق بھیونڈی کرائم برانچ یونٹ 2 کے پولیس کانسٹیبل امیش ٹھاکر، جو نارپولی پولیس اسٹیشن میں درج چوری کے معاملات کی جانچ کر رہے تھے، کو دو مشکوک نوجوانوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی۔ سینئر پولیس انسپکٹر کی رہنمائی میں پولیس نے اسکریپ کے کاروبار میں ملوث درگیش عرف لالہ شری رام نشاد (22) ساکن کرانتی نگر، کھاپولی ضلع، رائے گڑھ اور مہاجن رامسماج یادو (38) ساکن نوناتھ کالونی، شلپھاٹا کو گرفتار کیا ہے ۔ جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے چار چوری کی واردات کو انجام دینے کی بات قبول کی۔ جس میں سے ایک واردات نظام پورہ اور ایک کونگاو پولیس اسٹیشن میں انجام دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ان دونوں ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 63 ہزار روپے کا سامان برآمد کیا ہے جس میں چوری شدہ 75 الیکٹرک واٹر موٹرز، 2 ایکسائیڈ بیٹریاں اور ایلومینیم کا سامان شامل ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی زریعے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔