جمہوریت صرف نظاموں پر نہیں بلکہ ان بنیادی اقدار پر پروان چڑھتی ہے جو اظہار اور مکالمے کے نازک توازن پر مرکوز ہوتی ہیں: نائب صدر

تاثیر  14  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،14دسمبر:نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج ادارہ جاتی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’’آج کے ادارہ جاتی چیلنجز، اندرونی اور بیرونی طور پر، اکثر بامعنی مکالمے اور حقیقی اظہار کی کمی سے پیدا ہوتے ہیں۔ اظہار اور بامعنی مکالمہ جمہوریت کے انمول جواہر ہیں۔ اظہار اور رابطہ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ ان دونوں کے درمیان ہم آہنگی کامیابی کی کنجی ہے۔‘‘